5 اپریل 2016 - 14:42
ایرانی وزیر خارجہ کی علاقے کی موجودہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھر پور کوشش کی تاکید

آذری وزیرخارجہ ایران، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان کے چوتھے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے آج ایران کے شہر 'رامسر' پہنچ گئے اور اپنے ایرانی ہم منصب کیساتہ ملاقات کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 'ظریف' نے اپنے آذری ہم منصب کیساتہ ایک ملاقات کے دوران خطے میں موجودہ بحران اور صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو چاہئے موجودہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں.
 
ان خیالات کا اظہار وزیرخارجہ 'محمد جواد ظریف' نے منگل کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے جمہوریہ آذربائیجان کے ہم منصب 'آلمار مماد دیارو' کیساتہ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

آذری وزیرخارجہ ایران، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان کے چوتھے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے آج ایران کے شہر 'رامسر' پہنچ گئے اور اپنے ایرانی ہم منصب کیساتہ ملاقات کی.

اس نشست کے دوران ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات سمیت تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اس موقع پر ظریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والی فوجی کشیدگی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے متنازعہ علاقے قرہ باغ میں فوری قیام امن پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ انہوں نے آرمینیا کے وزیرخارجہ کیساتہ بھی ٹیلی فونک گفتگو کی ہے اور موجودہ تنازع کے خاتمے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران مصالحتی کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲